اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 19 May 2008 15:27:00

مجاہدین سے مذاکرات مسترد ، گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا : وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر

مجاہدین سے مذاکرات مسترد ، گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا : وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر


اردو ٹائمز (نیوز) مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے مجاہدین کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولی کا جواب گولی سے دیا جانا چاہیے وہ یہاں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے غلام نبی آزاد نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں جب وہ سرحد پار سے تربیت حاصل کرکے وادی میں آتے ہیں انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو مارنا ہوگا ورنہ وہ معصوم لوگوں کو ماریں گے ریاستی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم امن اور مذاکرات کے حق میں ہیں تاہم مذاکرات اور عسکریت پسندی کو ایک ساتھ برداشت نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ہم ہمسائیہ ملک کے ساتھ مذاکرات کرسکتے ہیں لیکن جہاں تک عسکریت پسندوں کا تعلق ہے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا غلام نبی آزاد نے کہا کہ عسکریت پسند مذہب کی بنیاد پر ملک کی تقسیر چاہتے ہیں اور وہ مذہبی مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے معاملے کو سیاسی شکل نہیں دینی چاہیے اور انتخابات میں پالیسیوں اور پروگراموں کی بنیاد پر حصہ لیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی پنجاب ، ہریانہ اور ہماچل پردیش کی حکومتوں کو دہشتگر دی کیخلاف مل کر لڑنا ہوگا اس کے ساتھ ہی غلام نبی آزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں گزشتہ دو سالوں کے دوران سکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications