افغانستان: خود کش حملے, بم دھماکے میں امریکی فوجی سمیت 5 ہلاک
افغانستان: خود کش حملے, بم دھماکے میں امریکی فوجی سمیت 5 ہلاک
قندھار (آن لائن) افغانستان میں خود کش حملہ آور نے موسیٰ قلعہ کے پولیس سربراہ کے کانوائے کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا دیا چار سویلین ہلاک آٹھ زخمی جبکہ ایک اور واقعہ میں ایک امریکی فوجی مارا گیا ۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور صوبہ ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ کے پولیس چیف کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن پولیس سربراہ تک پہنچنے سے قبل ہی وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے چار سویلین ہلاک آٹھ زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے متعدد دکانیں بھی تباہ ہوگئیں تاہم پولیس چیف حملے میں بال بال بچ گئے ادھر صوبہ زابل میں امریکی فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی دھماکے سے گاڑی تباہ جبکہ ایک امریکی فوجی اور ایک سویلین افغان شہری ہلاک ہوگیا۔