جنوبی افغانستان میں آسٹریلوی فوج کاطالبان کے خلاف بڑا آپریشن شروع
جنوبی افغانستان میں آسٹریلوی فوج کاطالبان کے خلاف بڑا آپریشن شروع
اردو ٹائمز (نیوز)جنوبی افغانستان میں آسٹریلیا کی فوج نے طالبان کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ماطبق آ سٹریلوی دفاعی فورس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبہ ارز گان میں جو طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جنگجوﺅں کے خاتمے کے لئے بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد علاقے میں انفراسٹرکچر کی بحالی اور افغان عوام کے لئے محفوظ ماحول پیدا کرنا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال میں ترنکوٹ میں فوجی بیس کے نزدیک طالبان جنگجوﺅں کا صفایا کرنے کے لئے متعدد آپریشن کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے افغانستان میں ایک ہزار فوجی اہلکار تعینات ہیں جو صوبہ ارزگان میں ہالینڈ کے فوجیوں کی معاونت کررہے ہیں آسٹریلیا کی ٹاسک فورس کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل سٹورٹ پی مین نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے ۔ وہ دفاعی و تکنیکی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے اور وہاں طالبان کا گڑھ ہے انہوں نے کہا کہ آپریشن کا مقصد علاقے کے طالبان کا صفایا کرنا اور وہاں انفراسٹرکچر کی بحالی ہے تا کہ افغان پولیس و فورسز کو اتحادی افواج کے ساتھ مل کر علاقے میں برتری حاصل ہو۔