اردو ٹائمز (نیوز)ایران نے محمد علی خطیبی کو اوپیک کے لئے نیا سفیر نامزد کر دیا ہے ملکی خبر رسا ںادارے کے مطابق محمد علی خطیبی ایران کی قومی تیل کمپنی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر رہ چکے ہیں وہ اوپیک کے لئے موجود ہ سفیر حسین کاظمپور اردبیلی کی جگہ لیں گے جنہوں نے گزشتہ پچیس سال سے اوپیک کے لئے ایرانی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دینے کے بعد استعفی دیدیا ہے ایرانی وزیر تیل غلام حسین نوزاری کی طرف سے جاری بیان کے مطابق محمد علی خطیبی کو ان کے تجربے اور اوپیک وعالمی تیل مارکیٹ کے حوالے سے معاملات میں ان کی ذمہ داری کی بنیاد پر انہیں یہ عہدہ دیا گیا ہے