اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 19 May 2008 15:23:00

آئی اے ای اے سے مذاکرات کا دور انتہائی مفید رہا : ایران

آئی اے ای اے سے مذاکرات کا دور انتہائی مفید رہا : ایران

 
اردو ٹائمز (نیوز) ایران نے کہا ہے کہ تہران اور آئی اے ای اے کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا حالیہ دور انتہائی مفید رہا ہے مشرق وسطیٰ میں حماس اور حزب اللہ مقبول ترین گروپ ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ آئی اے ای اے کی ٹیم کا حالیہ دورہ تہران انتہائی کامیاب رہا ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات دو طرفہ تعاون پر مبنی تھے اور اس کے سود مند نتائج سامنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد البرادی مذاکرات کی ترقیاتی رپورٹ جلد آئی اے ای اے بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ لبنانی شیعہ تنظیم حزب اللہ اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس مشرق وسطیٰ کے معزز اور مقبول ترین گروپ ہیں انہوں نے کہا کہ ان گروپوں پر امریکی تنقید بے بنیاد ہے








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier