اردو ٹائمز (نیوز)سری لنکا میں تامل باغیوں اور فوجیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں کے دوران 12 فوجیوں سمیت 40 تامل باغی ہلاک ہو گئے جبکہ .3 فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساںا دارے کے مطابق کولمبو وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ضلع منار میں3 مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ جہاں ضلع نادنکنڈال میں تامل باغیوں نے فوج کی دفاعی چوکیوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اس موقع پر فورسز کی جوابی کارروائی پر 20 تامل باغی ہلاک اور 12زخمی ہو گئے۔ جبکہ جھڑپ میں 5 فوجی اہلکار بھی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ادھر ضلع کرکنڈال میں بھی سیکورٹی فورسز ار تامل باغیوں کے درمیان خونریز جھڑپ ہوئی جس میں 4 اہلکار اور 8 تامل باغی ہلاک ہو گئے۔ اس ہی ضلع میں ایک اور جھڑپ کے دوران 11 تامل باغی جبکہ 3 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 3 فوجی اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔