چین ، روس سہ ملکی گیس پائپ لائن منصوبہ میں حصہ نہیں لیں گے:ایران
چین ، روس سہ ملکی گیس پائپ لائن منصوبہ میں حصہ نہیں لیں گے:ایران
اردو ٹائمز (نیوز)ایران نے کہا ہے کہ چین اور روس ، ایران دونوں ممالکپاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے میں حصہ نہیں لیں گے ایرانی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایران کے نائب وزیر تیل حسین نوقریکر شیرازی نے کہی ہے انہوں نے بتایا کہ چین اور روس جیسے ممالک اس مرحلے پر سہ ملکی گیس پائپ لائن منصوبہ میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ سہ ملکی گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز 2009 ءمیں ہو گا اور2012 ءمیں مکمل ہو گا جبکہ ایران2013 ءمیں گیس کی برآمد شروع کرے گا ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اپنے گزشتہ ماہ دورہ بھارت میں کہہ چکے ہیں کہ سہ ملکی گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے تمام سمجھوتوں کو 45 روز کے اندر حتمی شکل دیدی جائے گی۔ ایرانی نائب وزیر تیل کا کہنا تھا کہ منصوبہ میں دلچسپی رکھنے والے تمام ممالک کو شامل کر کے کنسوریشم تشکیل دیا جائے گا۔