اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 19 May 2008 15:15:00

مقبوضہ کشمیر: مجاہدین کو کچلنے کیلئے سکول طالبات کو ہتھیاروں کی تربیت شروع

مقبوضہ کشمیر: مجاہدین کو کچلنے کیلئے سکول طالبات کو ہتھیاروں کی تربیت شروع

اردو ٹائمز (نیوز)بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کو کچلنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت بھارتی فوج اب کشمیری طالبات کو ہتھیاروں کی تربیت دے رہی ہے بھارتی خبررساںا دارے پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بررواہ میں تعینات چار آر آر کے کمانڈنگ آفیسر کرنل پرامجیت سنگھ نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے ضلع میں سکول طالبات کو ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے کی تربیت دے رہی ہے جس میں طالبات نے دلچسی لی ہے اور بھر پور اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مختلف سکولوں میں جا کر فوج تین روزہ پروگرام کے تحت طالبات کو تربیت فراہم کرتی ہے جس کے دوران تین سو سے زائد لڑکوں کو ہتھیار چلانے کی بنیادی تربیت دی گئی ہے تا کہ کسی بھی قسم کی صورت حال میں لڑکیاں اپنا دفاع کر سکیں ۔ واضح رہے کہ بھررواہ ریاستی وزیر اعلی کا آبائی حلقہ ہے







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier