اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 19 May 2008 15:14:00

پاکستان عسکریت پسندوں سے مذاکرات بند کردے : افغانستان

پاکستان عسکریت پسندوں سے مذاکرات بند کردے : افغانستان

اردو ٹائمز (نیوز) افغانستان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان صوبہ سرحد اور فاٹا میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات بند کر دے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکہ میں افغان سفیر سعید جواد نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے قبائلیوں کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں افغانستان کے لئے باعث تشویش ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اس قسم کے کسی بھی اقدام سے گریز کرے انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی اس سلسلے میں اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہے تاہم امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ اسلام آباد کی جانب سے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کی کوشش فاٹا میں استحکام پیدا کرنے کی غرض سے ہیں اور ہم ان کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications