اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 12 May 2008 15:30:00

زرداری کا نواز شریف سے رابطہ‘ وزارتوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

زرداری کا نواز شریف سے رابطہ‘ وزارتوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

 

 


اردو ٹائمز(نیوز) ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کے فیصلہ کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے میاں نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان سے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے آصف علی ز رداری پر واضح کردیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو موخر نہیں کر سکتے۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی جانب سے وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ ان کی وطن واپسی تک اپنا فیصلہ موخر کردیں وہ خود وطن واپس پہنچتے ہی میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور امید ہے کہ اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے آصف علی زرداری پر واضح کردیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو واپس لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں او ر نہ ہی ان کے وزراءججز کی بحالی کے بغیر کابینہ میں بیٹھنے کیلئے تیار ہیں ذرائع کے مطابق پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ نواز کی طرف سے کابینہ سے علیحدگی کے اعلان کے بعد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو فون کرنے کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اﷲ بابر کا کہنا ہے کہ انکے علم میں کوئی ایسی بات نہیںہے اور نہ ہی وہ آصف علی زرداری کی طرف سے میاں نواز شریف اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے فون کی تصدیق کرتے ہیں اور نہ ہی وہ تردید کرتے ہیں







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications