|
اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 16 کروڑ عوام ثابت کرے گی کہ صدرمشرف کا تین نومبرکااقدام غلط تھا۔ 12 مئی بدترین گھناﺅنادن تھا جس دن خون کی ہولی کھیلنے کا ڈرامہ رچا کر معصوم لوگوں کاقتل عام کیاگیا۔ضیاءالحق اورمشرف کے آمرانہ دورمیں کوئی فرق نہیں ہے صدرمشرف کے اقتدارکا ٹائم ختم ہونے والا ہے۔آزاد منش ججز اور افتخارچوہدری کو 16کروڑ عوام کے ساتھ مل کربحال کروائیںگے۔ 17 مئی کو ملک بھر کے وکلاءکانمائندہ کنونشن طلب کرلیا ہے مشرف کے اقتدار کے خلاف فیصلہ کن جنگ کاآغازہوگا وہ پیر کے روز راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام اسلام آباد پریس کلب کے باہر13مئی کے حوالے سے مشعل بردار صحافیوں کی ریلی کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے۔قبل ازیں آر آئی یو جے کے صدر افضل بٹ ¾ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل مظہرعباس ¾ نامور صحافی اقبال جعفری نائب صدر شہریار سمیت دیگر سینئرصحافیوںنے ریلی کے شرکاءسے خطاب کیا۔ شرکاءنے بینرز اورپلے کارڈز اٹھارکھے تھے ان پر 12 مئی کو کراچی میں معصوم لوگوں کے قتل عام اور 30سال قبل 13 مئی کو ضیاءالحق کے دوراقتدارمیں صحافیوں پربرسائے گئے کوڑوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اعتزازاحسن نے کہاکہ دو بڑی سیاسی جماعتوںنے قوم سے وعدہ کیاتھا کہ آج ججز کوبحال کرینگے۔ ہم مایوس نہیں ہیں کہ کیونکہ مایوسی کفر ہے ججز کوبحال کروائیں گے انہوںنے کہاکہ وکلاءاپنی جدوجہدتیزکردیں۔فیصلہ کن مرحلہ آ گیا ہے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل(جیو ) کو جو نوٹس جاری کیاگیاتھا اس پر صحافیوںنے عدالت کے اندرجس جرات کامظاہرہ کیااس پر انہیں وکلاءسلام پیش کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں آزادی اظہار پر آج بھی پابندیاں ہیں ورکنگ جرنلسٹ اورمالکان کے ذریعے حکومت اپنے مقاصد پورے کررہی ہے انہوںنے کہاکہ ججز کی بحالی کے علاوہ کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کیاجائے گا۔22 مئی کو سپریم کورٹ میں صحافیوں کی پیشی کے موقع پر وکلاءجوق درجوق صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔میڈیا پرپابندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ نے جو گیک آرڈر جاری کیا اس پر اسے شکست کاسامناکرناپڑا۔ انہوںنے کہاکہ ورکنگ جرنلسٹ آج بھی دباﺅکاشکار ہیں صدرمشرف نے 3نومبر کے روز تمام چینلز کو بلیک آﺅٹ کیا60 ججز کوبرطرف کیا دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ساٹھ ججزکو ان کی اہل وعیال کے ساتھ گرفتارکیا۔ صحافی گزشتہ تیس سال سے قلم کی حرمت کو زندہ کئے ہوئے ہیں وہ مبارکباد کے مستحق ہیں عدلیہ نے بحال ہونا ہے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری سمیت دیگر ساٹھ ججز عدالتوں کی رونق بحال کرینگے انہوںنے کہاکہ ایک حقیقی پاکستان کی جانب سفرشروع ہوگیا ہے قوم ہمارے شانہ بشانہ کھڑی رہے فتح حق کی ہوگی۔ باطل کو جھکناپڑے گا
|
|