اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 12 May 2008 15:28:00

معاشی اصلاحات کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار حالات پیدا ہوئے ہیں:صدرمشرف

معاشی اصلاحات کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار حالات پیدا ہوئے ہیں:صدرمشرف


اردو ٹائمز(نیوز) صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں کی گئی معاشی اصلاحات کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری سازگار حالات پیدا ہوئے ہیں۔ بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی کمپنی اورسکام کے سربراہ نگیب ساویئرینر سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدرمملکت نے کہا کہ آزاد اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر صدر نے ملک میں مختلف شعبوں میں کی جانیوالی اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کی تعریف کی اور کہا کہ نجی شعبہ نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اورسکام کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں معیشت کے میدان میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور ملک کے اندر سرمایہ کاری کیلئے بہترین فضاءپیدا ہوئی ہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier