اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 12 May 2008 15:28:00

آصف زرداری اور نواز شریف کا وفاق میں اتحاد صرف 42دن چل سکا ، ن لیگ کے 9وزراءآج وزیر اعظم کو اپنا استعفے پیش کرینگے

آصف زرداری اور نواز شریف کا وفاق میں اتحاد صرف 42دن چل سکا ، ن لیگ کے 9وزراءآج وزیر اعظم کو اپنا استعفے پیش کرینگے

اردو ٹائمز(نیوز) معزول ججز کے بحال نہ ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ "ن"کا وفاقی کابینہ میں اتحاد صرف 42دن ہی رہ سکا، وفاقی کابینہ کی دوسرے مرحلے کی تقسیم ججز کی بحالی کی نظر ہو گئی جبکہ نواز شریف کے اعلان کے بعد 24رکنی وفاقی کابینہ میں سے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے 9اراکین آج منگل کو وزیر اعظم کو اپنا استعفی پیش کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق 31مارچ کو صدر پرویز مشرف سے کالی پٹیاں پہن کر حلف لینے والے ن لیگ کے وزراءجو آج منگل کو وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو اپنا استعفی پیش کرینگے ان میں سینئر وفاقی وزیربرائے خوراک و زاعت اور مواصلات چوہدری نثار علی خان ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی تہمینہ دولتانہ ،وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور ایڈیشنل چارج کھیل خواجہ محمد آصف ، وزیر ریلویز سردار مہتاب احمد ،وزیر تجارت شاہد خاقان عباسی ، وزیر امور نوجوانان و ثقافت خواجہ سعد رفیق ، وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور وزیر تعلیم و اقلیتی امور ڈاکٹر احسن اقبال شامل ہیں ۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ منگل کو وزیر اعظم کے ساتھ ہونیوالی الوداعی ملاقات میں سید یوسف رضا گیلانی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر ن لیگ کے ناراض قائدین کو ایک بار پھر منانے کی کوشش کرینگے اور معزول ججز کی بحالی کیلئے ان سے مزید وقت مانگے گے جبکہ اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم وفاقی کابینہ کے اراکین سے استعفے نہ دینے کی بھی درخواست کرینگے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ معزول ججز کی بحالی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ "ن"کے موقف میں واضح تضاد تھا اورہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اعلان مری کے تحت چلنے والے آصف علی زرداری اور میاں محمد نواز شریف کا اتحاد وفاقی کابینہ کی تشکیل کے صرف 42دن تک ہی چل سکا ۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier