|
اردو ٹائمز(نیوز) جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ججز کی بحالی کا وعدہ پورا نہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان میں ایک جمہوری فورس نہیں بلکہ امریکہ کی آلہ کار بارہ مئی 2007 ءمیں مشرف اور امریکہ کے حکم پر پچاس معصوم لوگوں کے قتل عام میں ایم کیو ایم ملوث ہے 9 اپریل 2008 ءکو 7 وکلاءکو زندہ جلانے میں بھی ایم کیو ایم ملوث ہے مشرف امریکی پٹھو ہیں سولہ کروڑ عوام ایک مرتبہ پھر گو مشرف گو کا نعرہ لگائیں وہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین کے بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے قبل ازیں گزشتہ سال بارہ مئی کے موقع پر کراچی میں چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری کے استقبال کیلئے آنے والے پچاس کے قریب لوگوں کی شہادت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بارہ مئی کے واقع کے ذمہ دار صدر مشرف اور ایم کیو ایم کو قرار دیا گیا مظاہرین نے صدر مشرف امریکہ اور ایم کوی ایم کے خالف نعرے لگائے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ 12 مئی کو ایم کیو ایم کے غنڈوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے استقبال کیلئے آنے والوں کا قتل عام کیا امریکہ نے ان کی سرپرستی کی پچاس معصوم لوگوں کے قتل عام کیا گیا 9 اپریل 2008 ءکو 7 وکلاءکو زندہ جلایا گیا یہ امریکہ یورپ کی پروردہ صدر مشرف کی غنڈہ فوج ہے الیکشن میں دھاندلی سے الیکشن جیتے ہیں امریکہ نے اسے پال رکھا ہے اسے لائسنس ملا ہے کہ وہ زندہ معصوم لوگوں کا قتل عام کرے لندن میں ایم کیو ایم کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کیا گیا پیپلزپارٹی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ ڈیل امریکہ کے کہنے پر کی ہے امریکہ کو پاکستان سے آزادی دلاناہے ہم نے خود اپنی پالیسیاں بنانی ہیں ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں ججز بحال نہیں ہوسکتے ہیں جامعہ حفصہ و لال مسجد پر امریکیوں کے حملے جاری رہیں گے اپنے پیاروں کو نہیں مل سکیں گے امریکہ کے ایجنٹوں سے آزادی حاصل کرنا ہوگی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے عوام سڑکوں پر نکلیں کراچی کے معصوم لوگوں کو آزادی دلانا ہے ججز بحال ہوں گے مگر اس کیلئے قربانی دینا ہوگی اور ایک مرتبہ پھر پورے ملک میں گو مشرف گو کا نعرہ سولہ کروڑ عوام کو لگانا ہوگا پیپلزپارٹی مشرف کی صف میں کھڑی ہوگئی تو اس کا حال ق لیگ جیسا ہوگا ایم کیو ایم و پیپلزپارٹی اور ق لیگ ایک ہی تلوار کے رخ ہیں عوام انہیں مسترد کردیں گے۔ نواز شریف نے حکومتی اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند ہے پیپلزپارٹی ججز کی بحالی سے نکلتی ہے تو وہ جمہوری فورس نہیں ہوگی پاکستان ایجنسیوں نے معصوم لوگوں کو امریکہ کے حوالے کیا ہے پاکستان کو غیرت مند قوم ثابت کریں گے یہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ نہیں بلکہ امریکہ دہشت گرد ہے امریکی حکومت کشمیر میں دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے مشرف سب سے بڑا دہشت گرد ہے بارہ مئی کو ایم کیو ایم نے مشرف کے حکم پر معصوم لوگوں کا قتل عام کیا ڈاکٹر قدیر خان بھی امریکہ کا قیدی ہے اگر جمہوری حکومت کا دور ہے تو قدیر خان کو آزاد کیا جائے صدر مشرف کو ہٹا کر ڈاکٹر قدیر کو ملک کا صدر بنایا جائے مظاہرے سے میاں محمد اسلم‘ راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار عصمت اﷲ اور سابق بیورو کریٹ روئیداد خان نے بھی خطاب کیا
|
|