اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 12 May 2008 15:02:00

ق لیگ سے اتحاد نہیں ہوگا میاں نو از شریف کوقومی اسمبلی کے انتخاب لڑنے پر سپورٹ کرینگے: شیری رحمان

ق لیگ سے اتحاد نہیں ہوگا میاں نو از شریف کوقومی اسمبلی کے انتخاب لڑنے پر سپورٹ کرینگے: شیری رحمان


اردو ٹائمز(نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شیری ر حمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جمہوریت کی بحالی کیلئے غم اور خوشیاں برابر ہیں ہم چاہیں گے کہ اقتدار میں بھی ہم اکٹھے رہیں دولت مشترکہ پاکستان کی دوبارہ رکنیت بحال ہونا حکمران اتحادی کی بڑی کامیابی ہے۔ ق لیگ سے اتحاد نہیں ہوگا میاں نو از شریف جن جن حلقوں سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گے پیپلز پارٹی وہاں انہیں سپورٹ کریگی۔ پنجاب حکومت سبوتاژ نہیں کرینگے ۔ اینکرپرسن کی کوئی لسٹیں نہیں بنیں ۔ ان خیالات کا اظہار پیر کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے ہم میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتے اور نہ ہی ہم نے کبھی ایسا سوچا ہے۔ میڈیا والے افواہوں پر کان نہ دھریں یہ افواہیں ایسے عناصر پھیلا رہے ہیں جو جمہوریت کے دشمن ہیں۔ ا گر کسی نجی ٹی وی چینل کے میزبان کو کوئی مسئلہ درپیش ہیں تو فی الفور مجھ سے رابطہ کریں۔میڈیا پر اگر کسی قسم کی کوئی پابندی لگائی گئی تو پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کوپٹیشنر ہوگی۔ بلوچستان میں سیاسی تبدیلیاں آ رہی ہیں سیاسی قیدیوں کو رہا کیاجارہا ہے جو کہ جمہوریت کیلئے ایک نیک شگون ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے آخر ی وقت تک مسلم لیگ ن کو وزارت سے الگ نہ ہونے کیلئے کوششیں کیں ہم مفاہمت چاہتے ہیں تصادم نہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کو کچھ قوتیں تصادم کی طرف دھکیلناچاہتی ہیں اس ملک میں جمہوریت بڑی مشکل سے قائم ہوئی ہے بہ بچوں کا کھیل نہیں ہے ہمیں عدلیہ کا بحران ہی بلکہ بجلی اور آٹے کے بحران کا بھی سامنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ماضی میں اکٹھے ہی تکلیفیں برداشت کی ہیں ہمارے غم اور خوشیاں ایک ہی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اقتدار میں بھی یہ خوشیاں ہم آپس میں بانٹیں۔ ہم ججز کی بحالی پر پوری طرح متفق ہیں اور انکو بحال کرنے میں زیادہ عرصہ نہیںلگے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ سے پہلے ججوں کی بحالی کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا مخلوط حکومت کے قیام سے اچھی روایت قائم ہوئی تھی افسوس کہ آج یہ ختم ہو گئی۔ مسلم لیگ ن اپنے فیصلے پر نظرثانی کی کوشش کرے ۔ بے نظیر بھٹو نے اس مفاہمت کیلئے اپنی جان کی قربانی دی اور مفاہمت کے اس راستے سے پیپلزپارٹی کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier