اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 12 May 2008 08:39:00

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی (ن) لیگ کو منانے کی کوشش ناکام

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی (ن) لیگ کو منانے کی کوشش ناکام

 

 

 

اردو ٹائمز(نیوز) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو منانے کی ا ٓخری کوشش بھی ناکام ہو گئی سینئر وفاقی وزیر چوہدری نثار نے ججز کی بحالی کے بغیر حکومت میں رہنے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ ہم نے قوم سے ججوں کی بحالی کے وعدہ کر کے ووٹ حاصل کئے تھے عوام سے وعدہ خلافی نہیں کر سکتے ۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے حکومت میں مزید شامل رہنے سے انکار کر دیا ۔باو ثوق ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینئر وفاقی وزیر چوہدری نثار احمد نے پیر کی صبح وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ہونے والی ملاقات میں اپنے قائد میاں نواز شریف اور اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ججز کی بحالی کے بغیر مزید حکومت میں شامل رہنے سے انکار کر دیا ۔ وزیر اعظم نے چوہدری نثار کو منانے کی بھر پور کوشش کی مگر انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انتخابات میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ہم ججز کو بحال کریں گے جبکہ عوام نے بھی ہمیں اسی وجہ سے مینڈیٹ دیا تھا اب ہم عوام کے مینڈیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔ اگر ہم ججز کو بحال نہیں کروا سکے تو ہمیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے چوہدری نثار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو حکومت سے الگ نہ ہونے کا مشورہ دیں ۔ دوسری جانب وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران حکومتی اتحاد کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں چوہدری نثار نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت جوبھی فیصلہ کرے مگر اس کے اراکین مخلوط حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے سرکاری اعلامیہ کے مطابق چوہدری نثار نے قومی مصالحت کے حوالے سے حکومت کی پالیسیوں کو سراہا۔

 







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications