میاں نواز شریف ججز بحالی مذاکرات میں ناکامی کے بعد لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر کارکنوں کا شاندار استقبال
میاں نواز شریف ججز بحالی مذاکرات میں ناکامی کے بعد لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر کارکنوں کا شاندار استقبال
اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف لندن میں ججز بحالی مذاکرات میں ناکامی اور اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد سوموار کی صبح پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر سینئر وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان ، حنیف عباسی ، خواجہ سعد رفیق ، چوہدری جعفر اقبال ، تہمینہ دولتانہ ، بیگم عشرت اشرف ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت راولپنڈی سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا استقبال کیا ڈی آئی جی وسی پی او راولپنڈی راﺅ محمد اقبال ، ایس ایس پی آپریشن یٰسین فاروق سمیت دیگر پولیس حکام کی نگرانی میں ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے میاں نواز شریف وی وی آئی پی لاﺅنچ سے آٹھ بج کر پانچ منٹ پر باہر نکلے تو لیگی کارکنوں نے نواز شریف کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ فضا ایوان صدر کیخلاف نعروں سے گونج اٹھی میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے لیگی وکلاءکی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی میاں نواز شریف نے گاڑی میں سوار ہونے سے قبل ہاتھ ہلاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا