|
اردو ٹائمز(نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق اور تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے حکومت کو کسی صورت عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دینگے آمریت پسند قوتوں کو دوبارہ مضبوط نہیں ہونے دیا جائیگا ہم نے اقتدار کی بجائے عوام اور اصولوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اسلام آباد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ بحران میں صدر مشرف اور اس کے حواریوں کو دوبارہ زندہ نہیں ہونے دینگے پیپلز پارٹی کی طرف سے لائے جانے والے آئینی پیکج کو دیکھنے کے بعد اس کی حمایت کا فیصلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا تعاون ہر سطح پر جاری رہے گا حکومت کو کسی صورت عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دینگے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے اقتدار کی بجائے عوام اور اصولوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے پنجاب حکومت ہمارے پاﺅں کی زنجیر نہیں بن سکتی انہوں نے کہا کہ ججز بحالی کے حوالے سے پیپلز پارٹی پر دباﺅ ہوگا ہم پر کوئی دباﺅ نہیں ہے اور ن لیگ ججوں کو بحال کرنے کے فیصلے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ن لیگ کی رہنما تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ ہم نے ججوں کو بحال کرنے کا حلف اٹھایا ہے عوام سے کئے گئے وعدے سے دستبردار نہیں ہونگے ن لیگ کی قیادت نے مذاکرات کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی انہوں نے کہا کہ ہم قوم کے ساتھ کئے گئے وعدے نبھائیں گے
|
|