اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 12 May 2008 08:37:00

موجودہ حکومتی اتحاد ٹوٹا تو پاکستان میں جمہوری عمل کو بہت بڑا نقصان ہو گا : مشاہد حسین

موجودہ حکومتی اتحاد ٹوٹا تو پاکستان میں جمہوری عمل کو بہت بڑا نقصان ہو گا : مشاہد حسین

اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد ٹوٹا تو پاکستان میں جمہوری عمل کو بہت نقصان ہو گا ۔ ایوان صدر کو ق لیگ کی سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ۔موجودہ قیادت جنرل کونسل نے منتخب کی ہے اور جنرل کونسل ہی اسے ہٹا سکتی ہے ۔مسلم لیگ (ن) مرکز کی وزارتوںسے ضرور علیحدہ ہو رہی ہے مگر پنجاب میں وہ پیپلز پارٹی کی اتحادی ہو گی ۔میڈیا پر کسی قسم کی پابندیاں برداشت نہیں کریں گے مشیر داخلہ رحمن ملک کی نجی ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود کو دھمکی دینے پر حکومت جواب دے ۔خارجہ پالیسی سٹیبلشمنٹ کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نقطہ نظر واضح کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ظہرانے میں چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو، ڈپٹی چیئرمین سینٹ جان محمد جمالی ، سینیٹر نثار میمن ، امریکہ میں سابق سفیر جنرل(ر) محمود علی درانی اور دیگر نے شرکت کی ۔ سبکدوش ہونے والے جنرل سیکرٹری ریاض محمد خان نے کہا کہ مشاہد حسین سید کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ہے ہماری خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے تناظر میں ہونی چاہیے اور اس کی تیاری میں کسی قسم کا بیرونی دباﺅ قبول نہیں کرنا چاہیے ہمارا خارجہ پالیسی کا ملکی معیشت کو پروان چڑھانے میں بھی اہم کردار ہوتا ہے خارجہ پالیسی کو تشکیل دینے کے لئے سنجیدگی بہت ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ بیورو کریسی کو اہمیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے خارجہ پالیسی پر دونوں ایوانوں میں آج کل بہت بحث کی جارہی ہے اور اس کا حشر بھی ہمارے ایٹمی پروگرام جیسا نہ ہو جائے۔مشاہد حسین سید نے ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے بیس ممالک سے تعلقات کے حوالے سے بیس رپورٹیں شائع کی ہیں جبکہ سات رپورٹیں ابھی بھی پائپ لائن میں موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ والے وزارتیں تو چھوڑ رہے ہیں مگر اسی تنخواہ پر کام کریں گے صدر پرویز مشرف سیاست سے بالاتر ہیں ق لیگ نے حالیہ انتخابات میں آٹھ ملین سے زائد ووٹ حاصل کئے ہمیں کسی نے آنکھ نہیں ماری ہے کہ ہم نظر جھکا کر پھریں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کا دور ہے صدر مشرف منتخب صدر ہیں حکومتی معاملات دبئی اور کبھی لندن میں طے کر رہا ہے پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر ہی حل کرنا چاہتے ہیں ایوان صدر کو ق لیگ کی سیاست میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہم عدلیہ کی آزادی اور اس کی بحالی چاہتے ہیں میں نے ہمیشہ ایشو پر بات کی ہے اور آئندہ بھی مثبت حزب اختلاف کا کردار ادا کریں گے ۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier