ججز کی بحالی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے‘ حل کی تجاویز دینا ہمارا کام نہیں: امریکہ
ججز کی بحالی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے‘ حل کی تجاویز دینا ہمارا کام نہیں: امریکہ
اردو ٹائمز (نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ ججز کی بحالی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس کے حل کی تجاویز دینا امریکہ کا کام نہیں ہے اتوار کے روز اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ترجمان خاتون ایلزبیتھ کولٹن نے جاری بیان میں بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی وسطی ایشیاءرچرڈ باﺅچر نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کے ساتھ ججز کے مسئلہ پر ملاقات نہیں کی اس حوالے سے خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں جمہوریت کی منتقلی کی حمایت اور طالبان اور القائدہ کے خلاف ہماری مشترکہ جدوجہد کو جاری رکھنا ہمارا مقصد ہے رچرڈ باﺅچر واشنگٹن سے بنگلہ دیش جاتے ہوئے لندن میں اپنے برطانوی ہم منصوبوں سے مشاورت کیلئے رکے لندن میں قیام کے دوران انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقاتیں کی یہ ملاقاتیں رچرڈ باﺅچر کی پاکستانی سیاستدانوں کے ساتھ معمول کے رابطوں کا حصہ ہے۔