اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 11 May 2008 13:18:00

صدرمشرف کے ساتھ کام آئین کے مطابق کررہے ہیں:وزیراعظم یوسف رضاگیلانی

صدرمشرف کے ساتھ کام آئین کے مطابق کررہے ہیں:وزیراعظم یوسف رضاگیلانی

اسلام آباد ¾ نئی دہلی(آن لائن) وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ نئی اتحادی حکومت صدرمشرف کے ساتھ آئین کے مطابق کام کررہی ہے استعفی دینے یانہ دینے کا فیصلہ خود صدرنے کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی ایوان صدر اور پارلیمنٹ میں اختیارات کاتوازن چاہتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کیا۔ جس کی مزید تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاکہ نئی اتحادی حکومت صدرپرویزمشرف کے ساتھ آئین کے مطابق کام کررہی ہے اورصدرمشرف نے استعفی دینا ہے یانہیں اس کافیصلہ خود انہوںنے کرنا ہے وزیراعظم نے میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے مشرف کے ساتھ بیک چینل رابطے قائم نہیں کئے ہیں ¾ بلکہ پارٹی ایوان صدراورپارلیمنٹ کے درمیان اختیارات میں توازن یقینی بناناچاہتی ہے۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ ان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کے ساتھ شاندار تعلقات ہیں اور لیگی حکومت آرمی چیف کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ جیل کی زندگی نے انہیں تلخ نہیں بنیاا ہے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حقیقت میں میاںنوازشریف اور مجھے دونوں نے بہت سی مشکلات جھیلی ہیں حتیٰ کہ پیپلزپارٹی نے جوشریک چیئرمین آصف علی زرداری نے 8 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے میںنے 5 سال جیل کاٹی لیکن مجھ میں تلخی نہیں آئی ہے وزیراعظم نے کہاکہ میں نے آئین کی پاسداری کرنا ہے لہذا میں صدرمشرف کے ساتھ آئین کے مطابق کام کررہاہوں انہوںنے کہاکہ صدرمشرف نے استعفی دینا ہے یانہیں اس کافیصلہ خودان پر ہے یہ میراکام نہیں ہے ایک اور سوال پر وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ وہ کیوں میاںنوازشریف کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے صدرمشرف کو ان کی معیادپوری کرنے دی جائے انہوںنے کہاکہ ہم دومختلف جماعتیں ہیں اورہمارے منشور اورپروگرام مختلف ہیں (ق) لیگ اپنے منشور پرکام کررہی ہے پیپلزپارٹی اپنے منشور پر انہوںنے کہا ہے کہ کسی طرف سے بھی یہ تجویزنہیں آئی ہے کہ صدرمشرف نے 2007 ءمیں ایمرجنسی لگانے کے لئے اقدامات کو صاف کردیا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications