|
اردو ٹائمز (نیوز)وزےر اعلیٰ سندھ سےد قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پےپلزپارٹی کی حکومت قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مکمل بحالی پر ےقےن رکھتی ہے۔جبکہ ہم نے اس مقصد کے حصول کے لئے شہےد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہےد قائد محترمہ بے نظےر بھٹو کی قیادت مےں طوےل جدوجہد کی ہے۔انہوںنے ےہ بات سندھ بار کونسل کے 36رکنی وفد سے اتوا ر کے روزچےف منسٹر ہا¶س مےں ملاقات کے دوران کی۔وزےر اعلی سندھ نے اس عزم کا اظہار کےا کہ1973ءکے آئےن کو اصل شکل مےں بحال کراےا جائےگا اور عوام کے بنےادی حقوق کی پاسداری کی جائے گی۔سےد قائم علی شاہ نے کہا کہ و ہ خود وکےل ہےں اور وکلاءبرادری سے تعلق رکھتے ہےں جبکہ وکلا بار کونسل اور بار اےسوسی اےشن کے مفادات کا مکمل خےال رکھا جائے گا۔وزےر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم سب نے باالخصوص ہماری قائد شہےد نے بہت بڑی قربانےاں دی ہےں حتیٰ کہ محترمہ بے نظےر بھٹو نے جمہورےت کی جدوجہد مےں اپنے جان کی قربانی دے کر شہادت کا مرتبہ حاصل کےا۔انہوںنے کہا کہ قانون کی حکمرانی ،عدلےہ کی آزادی اور1973ءکے آئےن کی مکمل بحالی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔وزےر اعلیٰ سندھ نے اعلان کےا کہ صوبے کے تمام اضلاع مےں وکلا کے لئے رہائشی کالونےاں قائم کی جائےں گی۔بار کونسل کے آفےسز کے قےام کے ساتھ ساتھ انہےں لائبررےاں اور کتب بھی فراہم کی جائےں گی جبکہ وکلاءکو قرضوں کی فراہمی کے لئے بھی پوری کوشش کی جائے گی۔کراچی مےں عدالتوں کی اےک جگہ تعمےر کے مطالبہ پر سےد قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی عدالتوں کے لحاظ پانچ اضلاع پر مشتمل ہے۔اس مسئلے کے حل کے لئے کمےٹی قائم کرنے کا اعلان کےا۔جو کہ حقائق کی روشنی مےں اپنی تجاوےز تےار کرےں گی۔وزےر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت بار کونسل اور بار اےسوسی اےشن کی بھر پور مدد کرے گی۔انہوںنے کہا کہ صوبائی وزےر قانون کی سفارش پر وکلاکو ہھتےاروں کے لائسنس دئےے جائےں گے جبکہ عدالتوں اور جوڈےشنری سے تعلق رکھنے والی عمارات کی مرمت کرکے وہاں بہتر سہولےات فراہم کی جائےں گی۔وزےر اعلی سند ھ نے کہا کہ نوابشاہ اور سانگھڑ مےں خالی اسامےوں پر ججوں کی تقرری جلد کی جائے گی تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی ہوسکے۔وزےر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر سندھ بار کونسل کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے دس لاکھ روپے کا چےک بھی کونسل کے عہدےداران کے حوالے کےا۔صوبائی وزےر قانون و پارلےمانی امور اےاز احمد سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت ضلعی بار اےسوسی اےشن کے لئے پانچ ۔پانچ لاکھ روپے کراچی بار اےسوسی اےشن ،سندھ بار کونسل دس لاکھ روپے اور تحصےل بار اےسوی اےشن کے لئے دو لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دی ہے۔اس سے قبل کونسل کے اےگزےکٹےو کمےٹی کے چےئرمےن عبدالحلےم صدےقی نے وزےر اعلیٰ سندھ کا انہےں وزےر اعلیٰ ہا¶س مدعو کرنے پر شکرےہ ادا کےا۔سندھ بار کونسل کے وائےس چےئر مےن مظفر علی لغاری نے کونسل کے مسائل پےش کرتے ہوئے کہا کہ بار کونسل کو اہمےت نہےں دی جاتی تھی جبکہ جمہوری دور مےں وکلا کی حقےقی تنظےموں کو اہمےت دی جاتی ہے انہوںنے کہ پاکستان بار کونسل نے جمہورےت کی بحالی کے لئے جدوجہد کی ہے اور اس سلسلے مےں حکومت کا بھر پور ساتھ دےا جائےگا۔انہوںنے مطالبہ کےا کہ صوبے مےں جو ڈےشل اکےڈمی قائم کی جائے اور سندھ اےڈوکےٹ وےلفےئر فنڈ قائم کےا جائے۔انہوںنے کہا کہ اےشےائی ترقےاتی بےنک نے عدالتوں کے قےام کے لئے دس ارب روپے کی امداددی تھی جو کہ عدالتوں کی تعمےر اور بہتری پر خرچ ہونی چاہئے۔اس موقع پر شہےد قائد محترمہ بے نظےر بھٹو اور9اپرےل کے دن شہےد ہونےو الے وکلا کے اےصال ثواب کے لئے فاتح کی گئی اس موقع پر اللہ بچاےوسومرو،امےر علی لسکانی،فضل القادر مےمن،غلام نبی شےخ،علی محمد ڈاہری،عبدالحمےدبھرگڑی،شےر محمد وسان،محمد اسماعےل بھٹو کے علاوہ صوبائی وزےر کچی آبادی انجےنئر رفےق احمد ،صوبائی مشےر راشد ربانی،وزےر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی موجود تھے۔ بعد مےں وزےر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ بار کونسل کے وفد کے اعزاز مےں ظہرانہ کا بھی اہتمام کےا گےا۔
|
|