لندن میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن) کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کاتاثردرست نہیں:یوسف رضاگیلانی
لندن میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن) کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کاتاثردرست نہیں:یوسف رضاگیلانی
اردو ٹائمز (نیوز)وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان لندن میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوئے ہیں دونوں جماعتوں کامقصد ججوں کی بحالی اور آزادی ہے صرف طریقہ کار طے کرنا ے جسے قانونی ماہرین دیکھ رہے ہیں لندن میں ہونے والے مذاکرات سے ہے مکمل طورپر باخبر ہوں انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روزمزاراقبال ؒ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے شاعرمشرق حضرت علامہ اقبال ؒ کے مزارپرفاتحہ پڑھی پھولوں کی چادرچڑھائی اوروہاں پررکھی مہمانوںکی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل(ر) خالدمقبول ¾ پیپلزپارٹی کے سیکرری جنرل جہانگیربدر ¾ لاہور کے صدر حاجی عزیزالرحمٰن چن ¾ منیراحمدخان اوردیگر بھی موجود تھے۔ ڈی جی رینجرز نے وزیراعظم کو یادگاری شیلڈ پیش کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاکہ میں لندن میں یہاں نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں اور مذاکراتی حل سے مکمل باخبرہوں اس کی اطلاع وزیرقانون بھی لے رہے ہیں اورکبھی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی فون پرآگاہ کردیتے ہیں۔دونوں جماعتوں کے درمیان ججوں کی بحالی کے مسئلے پر اختلافات نہیں۔ عدلیہ کی آزادی کے لئے پیپلزپارٹی نے قیمتی قربانیاں دی ہیں وہ کسی دوسری جماعت نے نہیں دی ہیں کراچی اور راولپنڈی میں اس کے لوگوں نے اپنی جانیں بھی دیں ہیں ملک بھرمیں اس کے کارکن جیلوں میں بھی گئے ہیں حتیٰ کہ میں خود جیل گیاہوں انہوںنے کہاکہ ہمیں کسی کی نیت پرشک نہیں کرناچاہئیے۔ ہم چارٹرڈیموکریسی کے ذریعے ججوں کی بحالی سمیت دیگرمعاملات کاحل چاہتے ہیں ہاں یہ بات ہے کہ ایک ایشو ختم کرنے کے لئے دوسرا ایشوپیدا نہیں کرناچاہئیے انہوں نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ تمام فیصلے حل ہوجائیں گے انہوںنے کہاکہ یہ درست ہے عوام نے مہنگائی اورامن وامان سمیت اپنے مسائل کے حل کے لئے مینڈیٹ دیا ہے ہماری جماعت میں جمہوریت ہے پارٹی عہدے اورحکومتی عہدے الگ الگ ہیں میں حکومتی معاملات دیکھ رہاہوں اور آصف علی زرداری پارٹی معاملات کودیکھ رہے ہیں اور ہم عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ جب بھی قائدین نے قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کے لئے کہا میں صدرمملکت کو اجلاس بلانے کی سفارش کردوںگا۔