اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 11 May 2008 13:15:00

پنجاب حکومت سیاسی انتقامی کارروائیوں پراترآئی ¾ نوازشریف ایک جج کی بحالی پر ملک کو تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں : غلام سرورخان

پنجاب حکومت سیاسی انتقامی کارروائیوں پراترآئی ¾ نوازشریف ایک جج کی بحالی پر ملک کو تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں : غلام سرورخان

اردو ٹائمز (نیوز) سابق وفاقی وزیر غلام سرورخان نے کہا ہے کہ بچہ سقہ کی ایک دن کی حکومت کی طرح پنجاب حکومت نے میاں برادران کی ایماءپرسیاسی انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔اتحادی حکومت کے چالیس دن پورے ہونے پر آج چہلم کادن ہے نوازشریف ایک جج کی بحالی کے لئے ملک کو تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں آٹااورگندم بحران نگران حکومت میں پیدا ہوا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے 3 نومبرکا اقدام غیرآئینی تھا اتحادی حکومت چالیس دنوںمیں اپنے انتخابی وعدوں کو پوراکرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے راولپنڈی پریس کلب میں اپنے بھائی وناظم تحصیل ٹاﺅن ٹیکسلا محمد صدیق خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وفاقی وزیرنے کہاکہ 18 فروری کو الیکشن کے چالیس دن بعد حکومت بنی اس حوالہ سے آج چالیس دن مکمل ہونے پر اتحادی حکومت کا چہلم کادن ہے حکومت نے جو دعوے 100 دن کے کئے تھے کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوسکا انہوں نے کہاکہ جن ایشو پر انہوںنے ووٹ لئے اسے حل کرنے میں ناکام رہے ¾ آٹا مہنگائی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ان چارجز پر عوام نے ہمیں مسترد کیاتھا۔عدلیہ کی بحالی کاوعدہ اعلان مری کہاں گیا۔ اس پرعملدرآمد نہیں ہوسکا۔ غلام سرورخان نے کہاکہ شوکت عزیز اور پرویزمشرف کے دورمیں ملک کی اکانومی بہتر ہوئی اور ڈالر مستحکم ہوا اب روپے کی قدر کم ہورہی ہے 62 کی جنگ 70 روپے پرڈالرچلاگیا انہوں نے نوازشریف سے کہاکہ پاکستان کے 16 کروڑعوام کے ساتھ جوکچھ ہورہاہے اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں اگر 60 ججز بحال نہیں ہوتے اور 25 فیصد ٹارگٹ حاصل کیا توبہتر ہے مگرایک جج کی بحالی کے لئے پورے ملک کو تباہ کیاجارہاہے محاذ آرائی سے گریزکرناچاہئیے۔پاکستان مسلم لیگ(ق) اورصدر پرویزمشرف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ فیر اینڈ فری ایکشن اور پرامن انتقال اقتدار ہوا غلام سرور خان نے کہاکہ پنجاب میں نواز مسلم لیگ پنجاب کے اداروں کو تباہ کررہی ہے لوگوں کو انتقام کانشانہ بنایا جارہاہے پنڈی میں تمام افسران کو تبدیل کردیاگیا اور منظور نظرکونوازاجارہاہے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے دباﺅ ڈالاجارہاہے۔ منظور شدہ منصوبوں اورمختص فنڈز پراپنے کتبے لگادیئے گئے۔ سینئروزیر چوہدری نثارعلی خان 4 بارپٹرولیم منسٹر رہا مگر ایک پائپ لائن اپنے علاقہ میں نہ بچھاسکے ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائی جارہی ہیں غلام سرور خان نے کہاکہ نواز شریف نے پہلے ملک کو لوٹا اوراب ملککو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے درپے ہیں انہوںنے کہاکہ یونین کونسل انبالی پنڈدادو پتن مڑ¾ کوہانہ ¾ مسرپوٹ ڈوھککمہ میں55 ملین کا منصوبہ شروع ہوا ان پر چوہدری نثار نے تختی لگادی سی پی او سے بات کی ہے کہ ہمارے کارکنوں پر جھوٹے پرچے اور انتقامی سیاست کا نشانہ بنایاجارہاہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier