قندھار افغان پولیس نے 2پاکستانیوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا
قندھار افغان پولیس نے 2پاکستانیوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا
اردو ٹائمز (نیوز) افغانستان کے صوبہ قندھار شہر میں بارود سے بھری گاڑی کو افغان پولیس نے قبضے میں لیکر 2پاکستانیوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے پولیس چیف سید آغا ثاقب نے ٹیلی فون پر”آن لائن “ کو بتایا کہ قندھار شہر کے وسط میں شکار پور بازار میں پولیس نے بارود اور دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو چیک کرنے کے دوران قبضے میں لیکر 2 پاکستانیوں سمیت3 افراد کو گرفتار کر لیا اور افغان پولیس نے آپریشن کے دوران پاکستانی سرحد کے نزدیک سپین بولدک کے شہر میں 10 طالبان کو ایک گاڑی سمیت گرفتار کر کے ان سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ۔