نیپال چین کے خلاف تبتی خواتین کامظاہرہ ¾ 5 سو کے قریب گرفتار
نیپال چین کے خلاف تبتی خواتین کامظاہرہ ¾ 5 سو کے قریب گرفتار
اردو ٹائمز (نیوز) نیپال میں پولیس نے تبت کے معاملے پر چین کے خلاف مظاہرہ کرنے والی 5 سو کے قریب تبتی خواتین کوگرفتار کرلیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں جلاوطن تبتی خواتین کی طرف سے مختلف ریلیاں نکالی گئیں جوکہ صرف خواتین کی طرف سے احتجاج کی پہلی مثال ہے۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے تبتی خواتین مظاہرین کو احتجاج کرنے سے روک لیا اورماظہرین تبت کی آزادی کے حق میں نعرے لگارہی تھیں پولیس نے انہیں گاڑیوں میں دھکیل کر مختلف تھانوںمیں پہنچادیا۔ کٹھمنڈو میں تبت کے ہزاروں جلاوطن مقیم ہیں۔