|
اردو ٹائمز (نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ 12مئی کاسانحہ کراچی کے شہداءکالہورائیگاںنہیں جائے گا اور انشاءاللہ نہ صرف معزول جج عزت ووقار کے ساتھ بحال ہوںگے بلکہ ان تمام لوگوں کو بھی کٹہرے میں لایاجائے گا۔ جوایک طرف آئین اوردوسری طرف بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلتے رہے۔ سانحہ 12مئی کے ایک سال گزرنے کے موقع پراپنے بیان میں نوازشریف نے کہاکہ 18 فروری کے انتخابات کے بعدایک نیاپاکستان وجودمیں آچکا ہے اور ہم اسے دوبارہ آمریت اورمحلاتی سازشوں کی نذرنہیں ہونے دیں گے۔ وکلاءسول سوسائٹی کے ارکان ¾ سیاسی جماعتیں ¾ عوام اور سب سے بڑھ کرہمارا زندہ اوربیدارمیڈیا جمہوریت اورعدلیہ کاتحفظ کرے گااورڈکٹیٹرکی تمام سازشوں کوناکام بنادے گا۔ انہوںنے ہاکہ ایک سال قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد کے موقع پر پچاس کے قریب بے گناہ انسانوں کا قتل اورپورے شہرکویرغمال بنالینے کاشرمناک واقعہ پاکستان کے چہرے پربدنماداغ ہے انہوںنے کہاکہ کس قدرافسوس کامقام ہے کہ ایک سال گزرجانے کے بعدبھی اس واقعہ کی آزادانہ تحقیقات نہیں کرائی گئیں اورکوئی ایک شخص بھی گرفتارنہیں ہوا ازخودنوٹس لے کرواقعے کی تحقیقات کرنے اورمجرموں کے قریب پہنچ جانے والے سندھ ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان کو 3 نومبر کے غیرآئینی حکمنامے کے ذریعے فارغ کردیاہے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ تمام تررکاوٹوں اورسازشوں کے باوجود انشاءاللہ جج بحال ہوںگے عدلیہ آزاد ہوگی اورہم شہدائے 12مئی کی روحوں کے سامنے سرخرو ہوںگے۔
|
|