لندن: عدلیہ بحران پر نواز شریف اور رچرڈ ،باو¿چر کی اہم ملاقات
لندن: عدلیہ بحران پر نواز شریف اور رچرڈ ،باو¿چر کی اہم ملاقات
اردو ٹائمز (نیوز) 12 مئی کی ڈیڈ لائن قریب آنے کے بعد تاحال ججوں کی بحالی پر مذاکرات میں تعطیل کے بعد لندن میں مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ رچرڈ باﺅچر نے خصوصی ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات لندن کے مقامی ٹائم کے مطابق صبح دس بجے شروع ہوئی اور تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ اس ملاقات کے امکان کی خبریں گزشتہ شام سے گردش کر رہی تھیں لیکن لیگی قیادت ان اطلاعات کی یہ کہہ کر تردید کر رہے تھے کہ مسلم لیگ نواز ججوں کی بحالی کے سلسلے میں کسی نوعیت کا دباو¿ قبول نہیں کرے گی۔ وہاں موجود اخبارنویسوں نے رچرڈ باو¿چر سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ اگرچہ مذاکرات کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ رچرڈ باو¿چر ججوں کی بحالی کے مسئلہ پر جاری تعطل ختم کرنے کی کوشش میں یہاں آئے ہیں۔