اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم معزول ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں جس کے لئے قانونی طریقہ کار پر غور کیا جارہا ہے لندن میں بی بی سی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک غیر قانونی کام کو غیر قانونی طریقے سے حل نہیں کرنا چاہتے ہم ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں جس کے لیے قانونی طریقہ کار پر غور کیا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری مصالحت اور مفاہمت کے عمل کا تقاضا ہے کہ ایک دوسرے کے نقطہ نظر کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ چیلنج غربت اور سولہ کروڑ عوام کا مستقبل ہے