اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 11 May 2008 09:15:00

پاکستان نے امدادی سامان سے بھرے دو طیارے میانمر روانہ کردیئے

پاکستان نے امدادی سامان سے بھرے دو طیارے میانمر روانہ کردیئے

اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان نے طوفان سے متاثرہ ملک میانمر کیلئے امدادی سامان سے بھرے دو طیارے سی ون تھرٹی روانہ کردیئے یہاں سے جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق اتوار کو روانہ کئے گئے ان دو سی ون تھرٹی طیاروں میں میانمر میں طوفان سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان بھیجا گیا ہے جس میں خیمے ، پلاسٹک شیٹس ،بڑی تعداد میں مچھر دانیاں ، ضروری ادویات اور پانی صاف کرنے والی گولیاں شامل ہیں ان امدادی پروازوں میں دیگر سازو سامان بھی بھیجا گیا ہے امدادی طیاروں کی روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر پاکستان میں تعینات میانمر کے سفیر ٹن او ، کابینہ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری عطاءمحمد راجہ ، ڈائریکٹر جنرل ریلیف سیل سیل مشتاق ، سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے اس موقع پر کابینہ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری عطاءمحمد راجہ نے کہا کہ میانمر میں گزشتہ ہفتے آنے والے طوفان میں بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پر پاکستانی قوم اور حکومت کو شدید صدمہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں میانمر کی عوام کے ساتھ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب مشکل میانمر میں طوفان آیا تو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مشکل کی اس گھڑی میں میانمر کو امدادی سامان فراہم کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میانمر کے طوفان سے متاثرہ علاقے میں موبائل ہسپتال کھولنے کیلئے بھی مکمل طور پر تیار ہے اور جب وہاں کے حکام کی جانب سے گرین سگنل ملے گا تو فوراً طور پر اس پر عملدرآمد بھی کردیا جائے گا امدادی سامان کی روانگی کے بعد پاکستان میں تعینات میانمر کے سفیر نے مشکل کی اس گھڑی میں امدادی سامان مہیا کرنے پر پاکستانی حکام اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا ملک مشکل کی اس گھڑی میں جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ امداد کا تہہ دل سے شکر گزار ہے







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications