اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 11 May 2008 09:15:00

تھائی لینڈ ، سائیکلون سے پیدا صورتحال سے لاکھوں زندگیوں کو خطرات لاحق

تھائی لینڈ ، سائیکلون سے پیدا صورتحال سے لاکھوں زندگیوں کو خطرات لاحق

اردو ٹائمز(نیوز) تھائی لینڈ میں سائیکلون کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے پندرہ لاکھ افراد کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اس بات کا انکشاف تھائی لینڈ کے امدادی ادارے آکسفام نے کیا ہے ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر سائیکلون سے متاثرہ افراد کو پینے کا صاف پانی اور نکاسی آب کا بندوبست نہ کیا گیا تو تقریباً پانچ لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں ادارے کی ریجنل چیف سارہ آئرلینڈ کے مطابق اگر صحیح معنوں میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو میانمار میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے انہوں نے مزید کہا ک تین مئی کو آنے والے سائیکلون سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier