|
اردو ٹائمز(نیوز) صدر پرویز مشرف چوہدری برادران سے ناراض اراکین سے آئندہ چند روز میں ملاقات کرینگے اس ملاقات میں چوہدری برادران اور فیصل صالح حیات کو مدعو نہیں کیاجائے گا ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس سلسلے میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین رانا آصف توصیف اور چوہدری عاصم نذیر نے صدر مشرف سے تفصیلی صلاح ومشورہ کیا ہے ملاقات اگلے دو تین دن میں متوقع ہے جس میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر اور رکن اسمبلی سید فیصل صالح حیات کو مدعو نہیں کیا جائے گا اس ملاقات کا مقصد مسلم لیگ کے ناراض ارکان پر مشتمل ایک نئی مسلم لیگ کی داغ بیل ڈالنے کی کوشش ہے ادھر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نئی قائم ہونے والی مسلم لیگ کے تمام اراکین اور رہنماﺅں کا جھکاﺅ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف ہوگا مسلم لیگ (ن) کے حکمران اتحاد سے علیحدگی کی صورت میں یہ اراکین اتحاد کے لیے تقویت کا باعث بنیں گے مبصرین کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت اور آصف علی زرداری ایک دوسرے کے لئے قابل ترجیح بن چکے ہیں جبکہ موجودہ صورتحال میں چوہدری شجاعت مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ بڑھانے کو ترجیح دیتے ہوئے نظر پتے ہیں اور مشرف اس ساری صورتحال سے آگاہ ہیں اگلے چند روز میں ہونے والی ملاقات ان افراد کا نہ ہونا اس بات کی تصدیق کرتا ہے
|
|