اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 11 May 2008 09:14:00

افغانستان میں اتحادی افواج کے حملے‘ 23 طالبان ہلاک

افغانستان میں اتحادی افواج کے حملے‘ 23 طالبان ہلاک

اردو ٹائمز(نیوز) افغانستان میں اتحادی افواج کے حملوں میں 23 طالبان ہلاک ‘ متعدد زخمی ہو گئے جبکہ غیرملکی افواج کے ہاتھوں ہلاکتوں کیخلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ننگرہار کابل شاہراہ بلاک کر دی۔ پولیس کی فائرنگ سے 2 مظاہرین ہلاک‘ 6 زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ غزنوی میں جوائنٹ فورسز کے ساتھ تصادم میں 6 طالبان جنگجو ہلاک‘ 8 زخمی ہوئے امریکی فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اتوار کو کنٹر صوبے میں 40 عسکریت پسندوں نے فوجی چوکیوں پر حملہ کر دیا‘ امریکی طیاروں نے علاقہ کے درجنوں جنگجو¶ں کو ہلاک کر دیا۔ دریں اثناءغیرملکی فورسز کی طرف سے سویلین افغان عوام کی ہلاکتوں کے خلاف ننگر ہار صوبے کے ضلع شنوار میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ننگرہار کابل شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے گھنٹوں بلاک کئے رکھا۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو مظاہرین اورپ ولیس میں تصادم شروع ہو گیا جس کے بعد پولیس نے فائر کھول دیا۔ 2 مظاہرین ہلاک و متعدد زخمی ہو گئے








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier