اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 11 May 2008 09:14:00

سری لنکا‘ تامل ٹائیگرز نے نیوی کے مال بردار جہاز کو ڈبو دیا‘ کیفے پارسل بم حملے میں 14 افراد ہلاک‘ 30 زخمی ہو گئے

سری لنکا‘ تامل ٹائیگرز نے نیوی کے مال بردار جہاز کو ڈبو دیا‘ کیفے پارسل بم حملے میں 14 افراد ہلاک‘ 30 زخمی ہو گئے

اردو ٹائمز(نیوز) سری لنکا میں تامل ٹائیگرز باغیوں نے نیوی کے مال بردار جہاز کو ڈبو دیا جبکہ سنہالہ کے علاقہ میں پارسل بم حملے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ تامل ٹائیگرز (ایل ٹی ٹی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ گنگی اماران کمانڈوز نے سرکاری نیول کارگو شپ پر حملہ کیا جو کہ بطور فوجی کیریئر بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔ سری لنکا کی وزارت دفاع نے اپنے ایک مختصر بیان میں اس حملے کی تصدیق کی ہے کہ زیر آب دھماکے میں ایم وی نامی بحری جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور جہاز ڈوب گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 65 میٹر لمبا بحری جہاز ہتھیاروں سے لدا ہوا تھا۔ جہاز پر حملہ اس وقت سامنے آیا جب سنہالہ کے علاقے میں ایک کیفے کے اندر بم دھماکہ ہوا۔ پولیس اور ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔ دریں اثناءصدر مہندا راجہ یکسے نے کہا ہے کہ اسے یقین ہے کہ مشرف کے لوگ تامل ٹائیگرز کے اس گھٹیا فعل سے مرعوب نہیں ہوںگے اور جمہوری فتح کو نظرانداز نہیں کریںگے








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier