اردو ٹائمز(نیوز) کنساس سٹی‘ امریکی ریاستوں اوکلاہاما اور میسوری کے سرحدی علاقوں میں آنے والے ٹورنیڈو اور سمندری طوفان سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی ریاست اوکلاہاما کی ایمرجنسی مینجمنٹ کی ترجمان مچلن اونن کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہاما اور میسوری میں سمندری طوفان اور ٹورنیڈو سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ٹورنیڈو کی شدت سے کئی عمارتیں لرز گئیں اور مکان منہدم ہو گئے جس کے ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اوکلاہاما میں ٹورنیڈو سے 8 اور مزور میں 10 افراد ہوئے ہیں جبکہ مزید ٹورنیڈو کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ امریکی ریاست آرکنساس بھی ٹورنیڈوز سے متاثر ہوئی ہیں