زمبابوے میں بین الاقوامی معائنہ کار تعینات کئے جائیں: امریکہ
زمبابوے میں بین الاقوامی معائنہ کار تعینات کئے جائیں: امریکہ
اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ زمبابوے میں صدارتی انتخابات کیلئے بین الاقوامی معائنہ کار تعینات کئے جائیں جو اپوزیشن کیخلاف پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق آگاہ کریں وائٹ ہاﺅس کے ترجمان گورڈن جونڈرو نے کرافورڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے میں جاری صدارتی انتخابات میں اپوزیشن رہنماﺅں اور ان کے حامیوں کو انتخابی مہم چلانے کی مکمل آزادی دینی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے لئے اقوام متحدہ کے معائنہ کار زمبابوے بھیجے جائیں تاکہ وہ شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل سے متعلق عالمی برادیر کو آگاہ کرسکیں اس سے قبل زمبابوے کے اپوزیشن لیڈر مورگن تسوانگیرئی کی جانب سے انتخابات کے موقع پر بڑے پیمانے پر پرتشدد واقعات کے خدشے کے اظہار بھی کیا گیا