اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 11 May 2008 09:11:00

امریکہ لبنان میں خانہ جنگی چاہتا ہے: حماس

امریکہ لبنان میں خانہ جنگی چاہتا ہے: حماس

اردو ٹائمز(نیوز) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے لبنانی عوام سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے کہا ہے کہ لبنان کی سلامتی، مزاحمت کی حفاظت اور فتنہ کو کچلنے کے لیے لبنانیوں کو مذاکرات کی میز پر مسائل حل کرنے چاہئیں۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سنٹر کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سامی ابوزھری نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اور امریکی راہنماﺅں کے بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی انتظامیہ کی طرف سے دیے جانے والے بیانات لبنان کو خون میں نہلانے کی سازش ہیں۔ واشنگٹن کا مقصد اسرائیلی مفادات کی حفاظت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لبنانی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ لبنان میں کسی بھی بیرونی بالخصوص امریکی مداخلت کا راستہ روکیں اور اپنے مسائل خود مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications