اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 11 May 2008 09:11:00

اسرائیل نے مسلم قبرستان کو رہائشی پلازہ بنانے کاآغاز کردیا

اسرائیل نے مسلم قبرستان کو رہائشی پلازہ بنانے کاآغاز کردیا


اردو ٹائمز(نیوز) اسلامی مقامات کی تعمیر نو کے لیے کام کرنے والی الاقصیٰ فاﺅنڈیشن نے اسرائیل کے محکمہ آثار قدیمہ اور ان کمپنیوں کی مذمت کی ہے جو فلسطین کے گاﺅں عباسیہ کے ایک مسلم قبرستان کی کھدائی کررہے ہیں ۔ اس دیہات کے لوگ 1948ءمیں یہاں سے منتشر کردیئے گئے تھے ۔ مڈل ایسٹ اسٹڈی سنٹر کی رپورٹ کے مطابق الاقصیٰ فاﺅنڈیشن نے کہاہے کہ دو ہفتے قبل اعلان کیاگیاتھا کہ عباسیہ گاﺅں میں ایک تاریخی قبرستان کے بارے میں معلومات ملی ہیں ‘ اس کے فوراً بعد اسرائیل کے محکمہ آثار قدیمہ نے ایک کاروائی کے ذریعے قبروں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ۔ الاقصیٰ فاﺅنڈیشن نے کہا ہے کہ اسرائیلی سرمایہ کار کمپنیاں چاہتی ہیں کہ اس قبرستان پر رہائشی عمارتیں اور کاروباری مرکز بنادیں ۔ ان میں سے چند عمارتیں قبرستان سے باہر بھی تعمیر کی جائیں گی ۔ الاقصیٰ فاﺅنڈیشن کاکہناہے کہ ان کی جانب سے قبرستان کے انتظامات سنبھالنے اور قبروں کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش کرنے پر اسرائیلی پولیس ان کے راستے میں مزاحم ہوئی تاہم الاقصیٰ فاﺅنڈیشن کی کوشش ہے کہ قبروں کی کھدائی نہ ہونے پائے ۔ علاوہ ازیں اسرائیلی پولیس نے ام الرش میں ایک اور اسلامی قبرستان کے بارے میں جاننے کے لئے شیخ علی ابو شیخہ سے تفتیش کی ہے ۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier