اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 11 May 2008 09:11:00

عرب ممالک قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کو یہودی مظالم سے نجات دلانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کوششیں کریں:خالد مشعل

عرب ممالک قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کو یہودی مظالم سے نجات دلانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کوششیں کریں:خالد مشعل

 

اردو ٹائمز(نیوز) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سربراہ خالد مشعل نے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ اور مصر سے ملحقہ سرحد کھول دے تاکہ فلسطینی آزادانہ نقل و حرکت کرسکیں اور معاشی ناکہ بندی سے نجات حاصل کرسکیں۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سنٹر کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کو یہودی مظالم سے نجات دلانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کے بعد عرب اور اسلامی دنیا کے سامنے خاموشی کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ اسرائیل ہمیشہ اپنے کیے ہوئے معاہدات کی بیخ کنی کرتا رہا ہے، اس لیے حماس کو اب اس پر کوئی اعتبار نہیں کہ وہ فلسطین جنگ بندی پیشکش کا مثبت جواب دے گا۔ خالد مشعل نے فتح کے اعتدال پسند راہنماﺅں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شدت پسندوں کا ساتھ نہ دیں اور ملک کی داخلی صورتحال کو بحران سے نکالنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ساٹھ سالہ جدوجہد آزادی کے بعد اپنی منزل کے قریب ہوئے ہیں۔ اسرائیل اپنی ایٹمی طاقت کے باوجود شکست خوردہ ہے لیکن اس نازک وقت میں امت مسلمہ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications