صومالیہ ¾ شدید لڑائی اور فائرنگ ¾ آٹھ ایتھوپین فوجیوں اور دو جنگجوﺅں سمیت 35افراد ہلاک
صومالیہ ¾ شدید لڑائی اور فائرنگ ¾ آٹھ ایتھوپین فوجیوں اور دو جنگجوﺅں سمیت 35افراد ہلاک
اردو ٹائمز (نیوز) صومالیہ میں ایتھوپین فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان شدید لڑائی اورفائرنگ واقعات میں آٹھ سرکاری فوجیوں اور دو جنگجوﺅں سمیت پینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ موغا دیشو کے شمال میں تین سو کلومیٹر دور گرسانی گاﺅں کے قریب یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب مزاحمت کاروں نے ایتھوپین فوج کے قافلے پر گھاتی حملہ کردیا جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایتھوپین فوج نے چار بچوں سمیت تیرہ شہریوں کو ہلاک کردیا۔ لڑائی میں آٹھ ایتھوپین فوجی بھی ہلاک ہوئے جبکہ مزاحمت کارں نے اپنے دو جنگجوﺅں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ موغادیشو کے مشرق میں نوے کلومیٹر دور والاوینی میں ایتھوپین فوج نے فائرنگ کر کے کم از کم بارہ خانہ بدوشوں کو ہلاک کردیا۔ مقامی سردار شیخ محمد عدو کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جب خانہ بدوش المور گاﺅںمیں اپنے خیمے لگا رہے تھے کہ قریب ہی مزاحمت کاروں نے ایتھوپین فوج کی فائرنگ سے بارہ خانہ بدوش ہلاک ہوگئے جبکہ بعض افراد کے گلے بھی کاٹ دیئے گئے۔ ایک اور سردار علی عمر نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ لاشوں کو ایک اجتماع قبر میں دفنانے کیلئے قریبی مسجد میں رکھا گیا ہے۔