/ سیاست/ پاکستان سیاست

  

    

پرنٹ اخبار
سیاست
تجارت و معیشت
کھیل اور کھلاڑی
فن و فنکار
سائنس اور ٹیکنالوجی
کمیونیٹی خبریں
سپیشل کونٹینٹ
بچوں کے لیے
خواتین کے لیے
مذہب کے متعلق
  
Fri, 09 May 2008 07:44:00

پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گا: پیپلز پارٹی

پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گا: پیپلز پارٹی

اردو ٹائمز (نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے امریکی سفیر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں کسی ملک کی مداخلت کی اجازت نہیں دیگا پیپلز پارٹی کی صدر مشرف کو آئینی صدر تسلیم نہیں کرتی ہے ایوان صدر کے تعلقات آئین کے مطابق ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم صدر مشرف سے تعلقات کا انحصار پارلیمنٹ کے فیصلوں پر ہے انہوں نے کہا کہ ججز بحالی کی بارہ مئی کو تاریخ میں ایک دو روز کی توسیع ہوجائے تو کوئی فرق نہیں پڑیگا اصل مشن ججز کی بحالی ہے انہوں نے کہا کہ ججز کی بحالی کیلئے قرارداد پر اتفاق ہوچکا ہے عملدرآمد کے لئے قانونی تقاضے بھی پورے کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کا یہ بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہوگی تو اس کا حکومت نوٹس لے گی پیپلز پارٹی کسی کو بھی اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائیگی دریں اثناء جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے حکومت اس کا نوٹس لے بارہ مئی تک ججز بحال نہ ہوئے تو چودہ مئی کو اے پی ڈی ایم لائحہ عمل طے کریگی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے پی ڈی ایم کوئی ایسا آئینی پیکج تسلیم نہیں کریگی جس میں چیف جسٹس اور ججوں کے اختیارات کو کم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پی سی او ججوں کو ہم نہیں مانتے انہوں نے کہا کہ ججز بحال نہ ہوئے تو اے پی ڈی ایم چودہ مئی کو آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریگی اور ججز کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ حکمران حائف نظر آتے ہیں امریکی سفیر کا بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اسے دفتر خارجہ میں طلب کرکے اس سے وضاحت طلب کیا جائے گا




   کھیل 
راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

سلیم ملک کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت مل...

سلیم ملک کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت مل گئی

فرنچ اوپن میں بھارت کے روہن بھوپانا کے ساتھ...

فرنچ اوپن میں بھارت کے روہن بھوپانا کے ساتھ حصہ لوں گا: اعصام الحق

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی...

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد

ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مار کر اپنی...

ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مار کر اپنی اصلیت ظاہر کردی‘ رکی پونٹنگ


  تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications