/ سیاست/ پاکستان سیاست

  

    

پرنٹ اخبار
سیاست
تجارت و معیشت
کھیل اور کھلاڑی
فن و فنکار
سائنس اور ٹیکنالوجی
کمیونیٹی خبریں
سپیشل کونٹینٹ
بچوں کے لیے
خواتین کے لیے
مذہب کے متعلق
  
Fri, 09 May 2008 07:44:00

چیف جسٹس نے اپنی اور سیکرٹری داخلہ کے درمیان ملاقات کی خبر کا ازخود نوٹس لے لیا ، سماعت بارہ مئی کو ہوگی

چیف جسٹس نے اپنی اور سیکرٹری داخلہ کے درمیان ملاقات کی خبر کا ازخود نوٹس لے لیا ، سماعت بارہ مئی کو ہوگی
اردو ٹائمز (نیوز) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک قیوم نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ججز بحال نہیں ہوسکتے ججز بحالی کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہتی ہے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو تو صدارتی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کی طرف سے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سیکرٹری داخلہ کے درمیان ملاقات کی خبر کا چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر از خود نوٹس لیتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ اور چیئرمین پیمرا اور سیکرٹری انفارمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا اور اس کی سماعت بارہ مئی کو ہوگی اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں مجھے بلا کر کہا ہے کہ یہ خبر بے بنیاد ہے اوراس طرح کی کوئی ملاقات نہیں ہے۔







© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications