بھارت اورفرانس کی مشترکہ بحری اور بری مشقیں 14 مئی سے مشرقی ساحل میں شروع ہوں گی
بھارت اورفرانس کی مشترکہ بحری اور بری مشقیں 14 مئی سے مشرقی ساحل میں شروع ہوں گی
اردو ٹائمز (نیوز)بھارت اورفرانس 14 مئی سے مشرقی ساحل کوچی میں سب سے بڑی مشترکہ بحری اوربری مشقیں شروع کریں گے۔ بھارت کے سرکاری خبررساںادارے کے مطابق ویرونا2008ءنامی مشترکہ مشقوںمیں بحری جہاز ¾ گائیڈڈمیزائل اور آبدوزیں حصہ لیں گی۔ انڈین نیوی نے ان مشقوںمیں امریکی لینڈنگ شپ آئی این ایس جلشوا بھی استعمال کرنے کا پلان بنایا ہے اور ڈیزاسٹر ریلیف کے لئے انسانی امدادی کارروائیوں کی مشقیں کی جائیں گی۔5 سالوں میں یہ دوسری دفعہ ہوگاکہ بھارتی نیوی فرانسیسی نیوی کے ساتھ مشترکہ بری اور بحری مشقیں کرے گی۔