الجزائر کی غزہ کو بلامعاوضہ توانائی فراہم کرنے کی پیشکش
الجزائر کی غزہ کو بلامعاوضہ توانائی فراہم کرنے کی پیشکش
اردو ٹائمز (نیوز) الجزائر نے غزہ کو بلامعاوضہ توانائی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سنٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے نائب سربراہ ڈاکٹر موسیٰ ابو مرذوق نے انکشاف کیا ہے کہ الجزائر کے صدر عبد العزیز بو تفلیقہ نے حصار بندی کے توڑ کے لیے غزہ کو بلامعاوضہ توانائی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ڈاکٹر موسیٰ ابو مرذوق نے الجزائر کے مو¿قف کو قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ الجزائری عوام بالخصوص صدر کاموقف مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قابل تحسین رہا ہے۔