/ سیاست/ پاکستان سیاست

  

    

پرنٹ اخبار
سیاست
تجارت و معیشت
کھیل اور کھلاڑی
فن و فنکار
سائنس اور ٹیکنالوجی
کمیونیٹی خبریں
سپیشل کونٹینٹ
بچوں کے لیے
خواتین کے لیے
مذہب کے متعلق
  
Thu, 08 May 2008 14:01:00

12مئی کو ججز کی بحالی کی صورت میں صدر مشرف رکاوٹ نہیں بنیں گے:گورنر پنجاب

12مئی کو ججز کی بحالی کی صورت میں صدر مشرف رکاوٹ نہیں بنیں گے:گورنر پنجاب
اردو ٹاثمز(نیوز) گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول نے کہا ہے کہ بارہ مئی کو قومی اسمبلی اگر ججوں کی بحالی کی قرار داد منظوری کرتی ہے تو صدر پرویز مشرف اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ایک آدھ جماعت کے سوا تمام سیاسی جماعتوں اور صدر کی سوچ میں مماثلت ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مشرف ججوں کی بحالی میں اگر رکاوٹ بنتے تو آج پاکستان میں سیاست کرنے والے لیڈر پاکستان میں موجود نہ ہوتے اور پھر انتخابات ہی نہ ہوتے اور اگر ہوتے تو صاف اور شفاف نہ ہوتے بارہ مئی کو قومی اسمبلی اگر ججوں کی بحالی کی قرار داد منظور کرتی ہے تو وہ رکاوٹ نہیں بنیں گے انہوں نے کہا کہ صدر مشرف نے صدق دل سے اپنا رول بھرپور ادا کرنے کے بعد پچھلے پانچ سال سیاسی قوتو ں کو موقع دیا اور اب وہ چاہتے ہیں کہ نئے انتخابات کے نتیجے میں آنے والی نئی سیاسی قوتیں بہتر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام باشعور ہے انہیں پتہ ہے کہ ایک ماہ میں سب کچھ نہیں ہوگا وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ نئی حکومت ہمارے معاملات بہتر کرے انہوں نے کہا کہ سب کی کامیابی کا دارو مدار ملک کی ترقی اور عوام کی بہتری میں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کی سوچ اور صدر کی سوچ میں مماثلت ہے دہشت گردی پاکستان کو آگے لے جانے اور انڈیا سے بات چیت پر مماثلت پائی جاتی ہے سوائے ایک آدھ پارٹی کے اس ملک میں تمام لوگ تصادم کی بجائے لوگ مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔







© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications