اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

خالصتان کے حامیوں کی امریندر سنگھ کو دھمکی، بھارت کا احتجاج

خالصتان کے حامیوں کی امریندر سنگھ کو دھمکی، بھارت کا احتجاج

اوٹاوا: خالصتان کے حامی سکھوں کی وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کو دھمکی پر بھارت کا احتجاج، بھارتی ہائی کمیشن نے کینیڈین دفتر خارجہ کو باضابطہ شکایت درج کرا دی۔ وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں انتہاپسند سکھوں نے دھمکیاں دی تھیں، بھارتی ہائی کمیشن نے 22 اپریل کو سرے شہر میں بیساکھی پریڈ کے موقع پر خالصتان کے فلوٹس، علیحدگی پسند رہنما جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ اور اْس کے کلاشنکوف بردار ساتھیوں کی تصاویر کی نمائش پر بھی اعتراض کیا ہے۔