اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

بچے کی ہلاکت کی وجہ سر کی چوٹ تھی

بچے کی ہلاکت کی وجہ سر کی چوٹ تھی

ایڈمانٹن چرچ کے باہر سے 19 ماہ کے ایک بچے کی لاش ملی ہے۔ لاش کے معائنہ سے معلوم ہوا ہے کہ بچے پر تشدد کیا گیا ہے۔ اس کے سارے جسم پر تشدد کے نشان ہیں۔ مگر اس کی موت کی وجہ سر میں لگنے والی چوٹ تھی۔ بچے کے والد 26 سالہ جوزف کرائیر اور اس کی دوست تاشا۔لی میک کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بچے کی والدہ ڈالائیس رین نے بتایا کہ اس کے نرسنگ سکول جانے کی وجہ سے کرائیر بچے کو چھ ہفتے قبل اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ بچے کی لاش جمعہ ( 21 اپریل ) کے روز 155 ویں ایوی نیو اور کاسل ڈااؤن روڈ کے نزدیک گوڈ شیفرڈ اینگلیکن چرچ کے باہر پڑی ہوئی ملی مگر پولیس کا خیال ہے کہ لاش کم از کم 18 اپریل سے وہاں پڑی تھی۔ کرائیر اور میک دونوں کو پرلے درجے کی لاپرواہی اور بچے کو طبی امداد مہیا نہ کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ وہ دونوں اس وقت ایڈمانٹن ریمانڈ سنٹر میں پولیس کی حراست میں ہیں۔

loading...