اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 05:54:00

پی سی بی سے ستر ملازمین کو بر طرف کر دیا گیا

پی سی بی نے ڈاؤن سائزنگ پالسیی پر عمل کرتے ہوئے دس ریجنل منیجرز اور ایک ریجنل جنرل مینجر سمیت ان کے سٹاف کے ستر ملازمین کی برطرفی کے احکامات جاری کر دئیے۔

اسلام آباد(این این آئی) پی سی بی نے ڈاؤن سائزنگ پالسیی پر عمل کرتے ہوئے دس ریجنل منیجرز اور ایک ریجنل جنرل مینجر سمیت ان کے سٹاف کے ستر ملازمین کی برطرفی کے احکامات جاری کر دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابق انتظامیہ نے چار سال پہلے ملک کے مختلف ریجنز میں دفاتر بنا کر وہاں دس ریجنل ڈیویلپمنٹ مینجرز اور انہیں اکاؤنٹس افسر اور پانچ افراد کا سٹاف مہیا کیا۔ اسی طرح اسلام آباد اور کراچی میں دو ریجنل جنرل منیجرز کے ساتھ ملازمین تعینات کئے گئے جن پر ماہانہ چالیس لاکھ روپے سے زائد اخراجات آ رہے تھے۔ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے ان ریجنل دفاتر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتیہوئے سٹاف کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔کراچی کے ریجنل مینجر سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان کچھ عرصہ پہلے مستعفی ہو گئے تھے۔


5 / 5 (1 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier