اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 03:59:00

بھارتی کوچ کی خدمات نہیں لی جائیں گی ، اسپورٹس بورڈ

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسنوکر ایسوسی ایشن کو بھارتی کوچ کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا۔

کراچی(این این آئی) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسنوکر ایسوسی ایشن کو بھارتی کوچ کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے کم معاوضے کے سبب بھارتی پروفیشنل کوچ کی تقرری کا فیصلہ کیا تھا تاہم پی ایس بی انتظامیہ نے پی بی ایس اے کو بھارتی کوچ کی تقرری سے روک دیا ہے۔ پی ایس بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت کھیل کی جانب سے بھارتی کوچ کواجازت دینے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اب تھائی لینڈ کے کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier