عبد القادر پی سی بی کے چیف سلیکٹر مقرر ،سٹاف کی فوج ظفر موج ختم کر دیں گے، چیئرمین پی سی بی
اسلام آباد (این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد
القادر کو پی سی بی کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین
کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کا اعلان بعد میں کیا
جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے جمعرات کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے کمیٹی روم میں
وزارت کھیل کی طرف سے بنائی گئی۔ پی سی بی آئین کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد
اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ بورڈ میں فوج ظفر موج میں جمع ہوئی تھی۔
اب ہم سٹاف کی تعداد کم کر رہے ہیں اور ہم عہدوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو تعینات کر
رہے ہیں۔ بورڈ میں وہی لوگ رہیں گے جو کام کریں گے۔ اگر ان کی کارکردگی ٹھیک نہ رہی
تو انہیں گھر کی راہ دکھائیں گے۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سابق ٹیسٹ
کرکٹرز کی شمولیت سے بورڈ کے معاملات خوش اسلوبی سے چلیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں
انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد بہت پر امید ہیں کہ
پاکستانی حکومت، بھارتی حکومت کو بھارتی ٹیم کے دوررہ پاکستان کی اجازت دلانے میں
کامیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیریز ہمیشہ دلچسپ
اور سنسنی خیز رہی ہے امید ہے جنوری 2009 ءمیں ہونے والی سیریز شیڈول کے مطابق ہو
گی۔